بھٹکل:25؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) ضلع ارینیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے نے کی جانب سے 28دسمبر کی صبح 10بجے ستکار ہوٹل کے صحن میں بھٹکل تعلقہ اتی کرم داروں کی میٹنگ منعقد کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
ضلع کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ اتی کرم داروں پر فاریسٹ افسران کی طرف سے ظلم کیاجانا غیر قانونی ہے۔ میٹنگ میں اتی کرم داروں پر فاریسٹ افسران کی طرف سے ہورہے ظلم و ہراسانی،پرانے کیسوں کی منظوری ،عدالت میں عرضی داخل کرنے، متعلقہ دستاویزات وغیرہ مسائل پر گفتگو ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ میٹنگ اتی کرم ویدکے کے صدر رویندر نائک کی صدارت میں منعقد ہو گی۔ویدکے کے سنچالک دیوراج گونڈ نے اتی کرم داروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں میٹنگ میں شریک ہونےکی اپیل کی ہے۔